24 جولائی 2014 - 12:09
یو این مبصر آفس براے کشمیر بند کرنے کی مذمت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اقوام متحدہ کے مبصر آفس دہلی کو بند کرنے اور اس سلسلے میں جاری معاملات کے تناظر میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اپنی تمام تر کمیوں اور کوتاہیوں کے باوجود دنیا میں امن و استحکام اور بھائی چارے کی علامت ہے ۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اقوام متحدہ کے مبصر آفس دہلی کو بند کرنے اور اس سلسلے میں جاری معاملات کے تناظر میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اپنی تمام تر کمیوں اور کوتاہیوں کے باوجود دنیا میں امن و استحکام اور بھائی چارے کی علامت ہے ۔ مسئلہ جموں کشمیر کے سلسلے میں اقوام متحدہ کا رول تسلیم شدہ ہے اور اس رول میں کوئی بھی کمی یا اسے کسی بھی طریقے سے غیر مؤثر کرنے کے اس پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے موصولہ بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے دہلی میں اقوام متحدہ کے مبصر آفس کو بند کرادینے کی کاؤشوں اور حکمرانوں کے حالیہ بیانات جس میں انہوں نے اس مبصر مشن کے رول کو غیر اہم گردانا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد یاسین ملک نے کہا کہ حکومت دہلی میں اقوام متحدہ کے مبصر آفس کو بند کرانا چاہتی ہے تاکہ اس سے مسئلہ جموں کشمیر کی ہیئت کو بھی تبدیل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوشش کی گئی تو اس کا خطے پر منفی اثر پڑے گا اور جموں کشمیر دوسرا افغانستان بن کر اُبھر سکتا ہے ۔

.......

/169